اردو

urdu

ETV Bharat / state

Plea Against Karnataka HC Verdict: حجاب معاملہ پر سپریم کورٹ کا فوری سماعت سے انکار - حجاب معاملہ سُپریم کورٹ میں

حجاب پر پابندی سے متعلق کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر جلد سماعت کی درخواست Plea Against Karnataka HC Verdict کو سپریم کورٹ نے مسترد کردیا۔ اب اس معاملہ کی سماعت ہولی کی تعطیلات کے بعد کی جائے گی۔

Supreme Court
Supreme Court

By

Published : Mar 16, 2022, 1:15 PM IST

Updated : Mar 16, 2022, 2:13 PM IST

گزشتہ روز کرناٹک ہائی کورٹ نے کلاس روم کے اندر حجاب پہننے کی اجازت طلب کرنے والی عرضیوں کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا کہ یہ اسلامی عقیدے میں ضروری مذہبی عمل کا حصہ نہیں ہے۔ Hijab Ban in Karnataka

اس کے بعد عرضی گزار نے سُپریم کورٹ کا رخ کرتے ہوئے اس معاملے کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی لیکن عدالت عظمیٰ نے فوری سماعت سے انکار کر دیا۔ Karnataka HC verdict over Hijab

سُپریم کورٹ نے اس معاملے کو ہولی کی تعطیلات کے بعد سماعت کے لیے فہرست میں درج کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

چیف جسٹس این وی رمنا کی سربراہی والی بینچ نے سینیئر ایڈوکیٹ سنجے ہیگڑے کی عرضی کا نوٹس لیا، جو کچھ طالبات کی جانب سے پیش ہوئے تھے کہ آنے والے امتحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری سماعت کی ضرورت ہے۔ سینئر وکیل نے بینچ کو بتایا کہ بہت سی لڑکیاں ہیں جنہیں امتحانات میں شریک ہونا ہے۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے اڈوپی کے گورنمنٹ پری یونیورسٹی گرلز کالج کی مسلم طالبات کی جانب سے کلاس روم میں حجاب پہننے کی اجازت دینے کی درخواست کو خارج کر دیا۔

Last Updated : Mar 16, 2022, 2:13 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details