اردو

urdu

ETV Bharat / state

کرناٹک و کیرالہ کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش

اتوار کو کرناٹک اور کیرالہ میں موسلادھار بارش ہوئی، دونوں ریاستوں کے آٹھ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، وہیں دوسری جانب اوڈیشہ، مغربی بنگال اور بہار کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے کیونکہ خلیج بنگال پر کم دباؤ کا علاقہ بن گیا ہے۔

By

Published : Sep 21, 2020, 8:47 AM IST

موسلادھار بارش
موسلادھار بارش

اتوار کے روز قومی دارالحکومت دہلی میں گرمی رہی اور آئندہ دو تین دنوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، دہلی میں پچھلے 12 دن سے بارش نہیں ہوئی، محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں ستمبر میں اب تک 78 فیصد کم بارش ہوئی ہے۔

موسلادھار بارش

وہیں اتوار کے روز موسلا دھار بارش کی وجہ سے کیرالہ کے آٹھ اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا، محکمہ موسمیات نے ریاست کے 10 اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔

کرناٹک کے ضلع ارنکولم میں عہدیداروں نے بتایا کہ مووتوپپوزہ ندی سیلاب کی سطح کو پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے ارنکو لم اور کوٹائیم اضلاع میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ پیر کو تلنگانہ کے پڑوسی علاقوں میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details