اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں ندی اور تالاب لبریز - گلبرگہ میں موسلادھار بارش تھم گئی

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع میں پچھلے تین روز کےدوران موسلا دھاربارش ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ ایسی شدید بارش پچھلے 15 برس میں نہیں ہوئی۔

ضلع گلبرگہ میں موسلادھار بارش سےندی،تالاب لبریز
ضلع گلبرگہ میں موسلادھار بارش سےندی،تالاب لبریز

By

Published : Oct 15, 2020, 11:07 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں پچھلے تین روز موسلا دھار بارش ہوئی۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے گلبرگہ ضلع میں ہوئی بارش سےمتعلق محکمہ موسمیات گلبرگہ کے افسر اشوک بیڑاپا نے کہا حیدرآباد کرناٹک میں پچھلے تین دن ہوئی موسلا دھاربارش نے ایک نیا ریکارڈ درج کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو اندازہ لگایا گیا تھا اس سے بھی زیادہ بارش ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ گلبرگہ میں پچھلے 15 برس کے دوران اتنی شدید بارش نہیں ہوئی۔

گلبرگہ میں ندی اور تالاب لبریز

انھوں نے کہا کہ ندی، تالا ب پوری طرح بھر گئے ہیں۔ اور یہ حیدرآباد کرناٹک علاقے میں ہوئی سب سے شدید بارش ہے۔

گلبرگہ ضلع بھر میں پچھلے تین دنوں میں150.5ملی میڑ بارش ہوئی ہے۔ اور گلبرگہ شہر میں 100.35 ملی میڑ پارش ہوئی ہے۔

اشوک بیڑاپا نے کہا کہ مانسون کا دباو حیدرآباد، کرناٹک سے گزرتے ہوئے مہاراشٹر میں داخل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: نیلور دیہات کے ریلوے پل کو بڑا بنانے کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details