اردو

urdu

ETV Bharat / state

Karnataka Hijab Issue Hearing Adjourned: حجاب معاملے پر سماعت ملتوی - کرناٹک حجاب معاملہ

کرناٹک ہائی کورٹ Karnataka High Court نے حجاب معاملے پر سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔ Karnataka Hijab Issue Hearing Adjourned

حجاب معاملے پر سماعت ملتوی
حجاب معاملے پر سماعت ملتوی

By

Published : Feb 14, 2022, 5:22 PM IST

Updated : Feb 14, 2022, 6:22 PM IST

ریاست کرناٹک کے کالجز میں باحجاب طالبات کو داخلے نہ دینے کے خلاف ہائی کورٹ میں داخل کی گئی عرضی پر سماعت کل 15 فروری تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ Hijab Ban in Karnataka Colleges

بشکریہ ٹویٹر

قبل ازیں سماعت کرنے والی ایک رکنی بینچ نے اس معاملے کو چیف جسٹس ریتوراج اوستھی کے حوالے کیا تھا تاکہ اس معاملہ میں وسیع تر بینچ تشکیل دی جائے۔

چیف جسٹس نے حجاب معاملہ کی سماعت کے لیے سہ رکنی بنچ تشکیل دی ہے، جس میں ان کے علاوہ جسٹس کرشنا دکشت اور جسٹس جے ایم قاضی شامل ہیں۔Hijab Case Continues in Karnataka High Court۔

واضح رہے کہ جمعہ کو عدالت نے ریاست سے درخواست کی تھی کہ ابتدائی تعلیمی ادارے دوبارہ کھولے جائیں اور ساتھ ہی یہ بھی ہدایت دی کہ جب تک اس کورٹ میں معاملے کی مکمل سنوائی اور فیصلہ نہ ہو تب تک کوئی بھی طالب علم چاہے وہ کسی بھی مذہب کا کیوں نہ ہو، مذہبی لباس پہن کر کلاسز میں داخل نہ ہو۔ don't go to class wearing religious clothes

عدالت ایک وکیل کی درخواست کا جواب دے رہی تھی جس نے اس معاملے پر میڈیا اور سوشل میڈیا کے تبصروں پر پابندی کی درخواست کی تھی کیونکہ دوسری ریاستوں میں انتخابات ہو رہے ہیں۔

درخواست گزار طلباء کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے ایڈووکیٹ کامت نے کہا کہ 'قرآن پاک کے اسلامی صحیفے یہ کہتے ہیں کہ یہ عمل واجب ہے، لہٰذا عدالتوں کو اس کی اجازت دینی چاہیے۔'

کامت کی دلیل کا جواب دیتے ہوئے جسٹس دکشٹ نے پوچھا 'کیا قرآن میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ ضروری مذہبی عمل ہے؟' اس کے جواب میں کامت نے کہا کہ 'میں بڑے مسائل پر تبصرہ نہیں کر رہا ہوں لیکن اس معاملے میں حجاب ایک ضروری مذہبی عمل ہے۔'

کامت نے یہ بھی کہا کہ 'اگر کوئی مذہبی عمل کسی کو نقصان پہنچاتا یا پبلک آرڈر کو مجروح کرتا ہے تب اس پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے معاملے کی کوریج کرتے ہوئے میڈیا پر پابندیاں لگانے سے بھی انکار کردیا۔ کورٹ نے کہا کہ 'ہم نے میڈیا سے اپیل کی ہے اگر آپ سب کہیں تو ہم لائیو اسٹریمنگ کو روک سکتے ہیں۔ یہ ہمارے ہاتھ میں ہے لیکن ہم میڈیا کو نہیں روک سکتے۔

جہاں تک انتخابات کا تعلق ہے، آپ ان ریاستوں کے ووٹرز نہیں ہیں جہاں انتخابات ہو رہے ہیں۔ انتخابی امور کا فیصلہ الیکش کمیشن آف انڈیا کو کرنا ہے۔'

Last Updated : Feb 14, 2022, 6:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details