اسکول و کالج میں حجاب پہن کر داخلے کے لیے کرناٹک ہائی کورٹ میں جاری سماعت کل 18 فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ Hearing Adjourned on Hijab۔
تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کو چیلینج کرنے والی درخواستوں پر کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران کرناٹک ہائی کورٹ نے ایک سماجی کارکن کی جانب سے دائر درخواست کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ یہ قابل سماعت نہیں ہے۔
کرناٹک ہائی کورٹ نے سماجی کارکن کی نمائندگی کرنے والے وکیل رحمت اللہ کوتوال سے کہا کہ آپ اتنے اہم معاملے میں عدالت کا قیمتی وقت ضائع کر رہے ہیں۔
ایک درخواست گزار شخص جن کی عرضی زیر غور ہے کی وکیل ایڈووکیٹ ونود کلکرنی نے کرناٹک ہائی کورٹ کو بتاتا ہے کہ یہ مسئلہ ہسٹیریا پیدا کر رہا ہے اور مسلم لڑکیوں کی ذہنی صحت کو متاثر کر رہا ہے۔ وہ مسلم طالبات کو کم از کم جمعہ کے دن حجاب پہننے کی اجازت دینے کے لیے عبوری ریلیف کا خواہاں ہے۔