اردو

urdu

ETV Bharat / state

'حضرت شاہ جیون شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے آستانہ پر سکون ملتا ہے' - لاک ڈاؤن حضرت شاہ جیون شاہ

ہندوستان میں اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کی مثال ہر دور میں اولیاء کرام کا مسکن رہا ہے۔ جہاں بلا مذہبی تفریق لوگ ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہوئے اپنی عقیدت کو پیش کرتے ہیں۔

Hazrat Shah Jeewan Astana for everybody
'حضرت شاہ جیون شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے آستانہ پر سکون ملتا ہے'

By

Published : Sep 10, 2020, 10:58 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں موجود حضرت شاہ جیون شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا آستانہ بھی انہی میں سے ایک ہے جہاں پر ہر روز کئی عقیدت مند اپنی مرادوں کو لے کر آتے ہیں۔

'حضرت شاہ جیون شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے آستانہ پر سکون ملتا ہے'

موجودہ وقت میں لاک ڈاؤن کے بعد بھی تمام عبادت گاہیں بند ہیں، کسی بھی ثقافتی دینی ادبی و دیگر پروگرامز کو کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

اولیاء اللہ کے آستانہ بند رہنے کی وجہ سے زائرین کو دور سے ہی زیارت کر نا پڑ رہا ہے۔ مقامی احباب کے علاوہ حضرت شاہ جیون شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے آستانے پر دور دراز سے لوگ آتے ہیں۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے لگائے گئے احتیاطی اقدامات کے طور پر آج بھی یہاں درگاہوں کو کھولا نہیں گیا ہے۔ مقامی زائرین نے بتایا کہ انہیں اس آستانے پہ آ کر کافی سکون ملتا ہے ہم لوگ کئی بار آئے ہیں اور ہم نے ہر بار یہاں آکر کافی اچھا محسوس کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details