اردو

urdu

ETV Bharat / state

الائچیوں کا شہر ہاویری: لیکن اس کی خوشبو محدود کیوں؟

ریاست کرناٹک کا ہاویری شہر ملک بھر میں الائچی کے خوشبووں سے ہمہ وقت معطر رہنے والے شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ملک کی الگ الگ ریاستوں میں پھولوں کی مالائیں بنائی جاتی ہیں لیکن ہاویری ایسا واحد شہر ہے جہاں الائچی کے ہار اور مالائیں تیار کی جاتی ہیں۔

By

Published : Mar 12, 2019, 11:56 AM IST

Haveri

ریاست کرناٹک میں ہاویری شہر کے علاوہ اور کہیں بھی الائچی کی مالائیں نہیں ملتی ہیں۔ الائچی سے بنائی جانے والی مالائوں کی بھی کئی اقسام ہیں جن کی قیمتیں بھی الگ الگ ہوتی ہیں۔ لوگ حسب استطاعت اسے خریدتے ہیں ۔ اگر اس کی قیمت کی بات کی جائے تو یہ 100 روپے سے لیکر 50 ہزار تک کی ہوتی ہیں۔ ہر مالا کی الگ شکل اور الگ ڈیزائن ہوا کرتی ہے اور ان کا استعمال بھی الگ الگ ہے۔ ان مالاوں کو عوام درگاہوں، مندروں، شادی بیاہ، سیاسی اور مذہبی اجلاس کے لیے خریدتے ہیں۔

Haveri

ان ہاروں کو تیار کرنے کے لئے کم از کم ایک گھنٹے کا وقت لگتاہے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ ان ہاروں کے خریدار صرف مقامی افراد نہیں ہیں بلکہ ملک کے دیگر حصوں اور بیرون ملک سے بھی اسے خریدنے کے لئے لوگ یہاں آتے ہیں اور اپنی پسند کی مالا باضابطہ آرڈر کرکے بنواتے ہیں۔

ان مالاوں کو تیار کرنے والے کاریگروں اور مقامی دکانداروں نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ اسے تیار کرنے کے لیے سب سے پہلے تو الائچی کی خریداری کرنی پڑتی ہے۔ فی الوقت الائچی کی قیمت دو ہزار روپیہ فی کلو ہے۔ ہم آرڈر کے حساب سے مالائیں بناتے ہیں کیوں کہ اس میں بجٹ بھی دیکھنا پڑتا ہے اور قیمت کے حساب سے آرڈر کو پورا کرنا ہوتا ہے۔

یہاں ہم بتاتے چلیں کہ الائچی کی مالائیں بنانے والے لوگوں میں مسلمان کاریگروں اور دکانداروں کی تعداد زیادہ ہے اگر ان لوگوں کی مدد ریاست حکومت کے ذریعہ کی جائے تو نہ صرف ان کا کاروبار پھل پھول سکتا ہے بلکہ ان کے ہاتھوں کے بنائے ہوئے ہاروں کی برانڈنگ بھی بڑے پیمانے پر کی جاسکتی ہے جس سے ملک کا ہی نام روشن ہوگا۔ اس سے ان کی زندگی بھی خوشحال ہوگی اور انہیں ترقی کی روشنی بھی نظر آئے گی۔

بھارت کے کئی شہر الگ الگ چیزوں کے لیے مشہور ہیں اسی طرح ہاویری الائچی کے مالاوں کے لیے، لیکن اس شہر کی اس امتیازی خصوصیات میں گھُن لگ رہے ہیں اور وجہ ہے حکومت کی عدم توجہی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومت اس شہر کی خصوصیت کو باقی رکھنے اور اسے مزید ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لیے کیا کچھ کرتی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details