ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ چند ایام قبل ہوئے گلبرگہ سٹی کارپوریشن الیکشن میں کسی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوئی ہے۔
گلبرگہ سٹی کارپوریشن انتخابات میں کل 55 وارڈوں سے کانگریس پارٹی کو 27، بی جے پی کو 23، جنتادل سکیولر پارٹی کو 4 اور آزاد پارٹی کی جانب سے ایک کارپوٹر منتخب ہوئے ہیں۔
کانگریس کو جنتادل سکیولر کی حمایت کا انتظار کانگر یس پارٹی کے رہنما مظہر عالم خان نے کہا کہ گلبرگہ میں میئر کانگریس پارٹی کا ہی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے میئر بنانے کے لیے کانگریس پارٹی کو جنتادل سکیولر کی حمایت درکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنتادل سکیولر ایک سکیولر پارٹی ہے۔ اس لیے وہ بی جے پی کی تائید نہیں کرے گی۔ اس لیے یہاں پر گانگریس پارٹی کا ہی میئر بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی سے ہی بی جے پی میئر بنانے کی کوششیں شروع کر دی ہے، لیکن وہ اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس اور بی جے پی دونوں کے پاس یہ میجک نمبر نہیں ہے۔ کانگر س کے پاس 29 ووٹ ہیں۔ بی جے پی کے پاس 27 ووٹ ہیں۔
بی جے پی کے 23 کارپوریٹرس، ایک رکن پارلیمان ڈاکٹر امیش جادو، 2 ارکان اسمبلی کے علاوہ ایم ایل سی کے چار ووٹ ملا کر مجموعی طورپر 27 ووٹ ہیں۔ وہیں کانگریس کے 27 کارپوٹرس، ایک رکن اسمبلی اور راجیہ سبھا کے رکن ملیکا ارجن کھڑگے سمیت کل 29 ووٹ ہوتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ سیاسی منظر نامہ کے پیش نظر گلبرگہ سٹی کارپوریشن میں میئر کے عہدے کے لیے کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں:گلبرگہ میں کارپوریشن انتخابات منعقد
انہوں نے کہا کہ جنتادل سکیولر کے 4 کارپوریٹرس منتخب ہوئے ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ مذکورہ چاروں کارپورٹیرس کانگریس کی تائید کریں گے۔