ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع میں امام ایسو سی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔
اس موقع پر سلیم الدین نظامی نے کہاکہ امام ایسو سی ایشن ائمہ و موذنین کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گا۔
ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع میں امام ایسو سی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا۔
اس موقع پر سلیم الدین نظامی نے کہاکہ امام ایسو سی ایشن ائمہ و موذنین کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ ائمہ موذنین کو ایسو سی ایشن کے تحت متحد کرنا، ویلفیئر کاموں کا انعقاد اور فلاحی کاموں میں حصہ لینا۔ مستحق ائمہ و موذنین کا حسب استطاعت مالی تعاون کرنا، بانی جامعہ نظامیہ حیدرآباد کی تعلیمات کو عوام تک پہنچانا، مختلف اسکولوں میں اسلامی تربیتی پروگرام منعقد کرنا، ملت اسلامیہ کے نونہالوں کے لیے مکاتب دینیہ کا قیام کرنا، مساجدومدارس میں اسوسی ایشن کے ذریعے ائمہ و اساتذہ کا تقرر کرنا اور دینی تعلیم سے نا واقف نوجوان کے لئے تعلیم بالغان کے مراکز قائم کرنا ہے۔
ایسو سی ایشن مذکورہ تمام امور کو بحسن خوبی انجام دے گا۔
اس موقع پر مولانا محمد عاصم مولانا محمد مبین علی، مولانا محمد یوسف، مولانا محمد عاطف، مولانا محمد مظہر الدین، مولانا طاہرعلی اور دیگر شامل تھے۔