اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: غریب لوگوں میں راشن تقسیم

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں سابق میئر ڈاکٹر اشفاق احمد چلبل کی جانب سے وارڈ نمبر 21 میں کورونا وائرس لاک ڈاون سے پریشان حال غریب مزدورعوام میں راشن کٹز تقسیم کیے گئے۔

گلبرگہ: غریب لوگوں میں راشن تقسیم
گلبرگہ: غریب لوگوں میں راشن تقسیم

By

Published : Jul 3, 2021, 7:50 PM IST

گلبرگہ میں کوروناوائرس لاک ڈاون سے پریشان غریب مزدور عوام کے لیےراشن کٹز تقسم کیے گئے۔

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کورونا وائرس لاک ڈاون سے پریشان حال غریب مزدور عوام کی مدد کے لیے وارڈ نمبر 21 میں گلبرگہ سٹی کارپورشن کے سابق میئر ڈاکٹر اشفاق احمد چلبل کی جانب سےراشن کٹز تقسیم کیے گئے۔

گلبرگہ: غریب لوگوں میں راشن تقسیم

اس موقع پر سابق میئر ڈاکٹر اشفاق احمد چلبل نے کہا، پچھلے تین ماہ سے کورونا وائر س کی دوسری لہر اور لاک ڈاون سے کاروبا بند رہنے پر غریب مزدور عوام اپنی زندگی فاقہ کشی سے گزار نے پر مجبور ہیں۔انھوں نے کہا کہ آج ہر طبقہ اس وبا سے پریشان ہے۔

ڈاکٹر اشفاق احمد چلبل گلبرگہ سٹی کارپوشن کے میئر رہ چکے ہیں ۔اس دوران انھوں نے کئی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا۔

ان کے علاقے میں سب سے بڑا مسئلہ سڑک اور پانی کا تھا۔ جسے انھوں نے حل کیا۔پہلے ان کا وارڈ نمبر 25 تھا۔اب اس وارڈ کو تبدیل کر کے وارڈ نمبر 21 کیا گیا ہے۔اس بار بھی انھوں نے آنے والے کارپوشن انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:یادگیر: شوراپور میں پانی کا مسئلہ جلد حل ہوگا

ABOUT THE AUTHOR

...view details