اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: محکمہ پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کا مطالبہ - Demand for recruitment in vacant posts in police department

ضلع گلبرگہ کے محکمہ پولیس میں خالی آسامیوں پر فوری طور پر بھرتی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہندو جاگرتی سینا نے کمشنر آفس کے روبرو مظاہرہ کیا۔

Gulbarga: Demand for recruitment in vacant posts in police department
گلبرگہ: محکمہ پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کا مطالبہ

By

Published : Dec 25, 2020, 3:18 AM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کمشنر آفس کے سامنے ہندوجاگرتی سینا کی جانب محکمہ پولیس میں مخلوعہ جائیدادوں کو پر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا گیا۔

گلبرگہ: محکمہ پولیس میں خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کا مطالبہ

تنظیم نے ضلع بھر کے پولیس تھانوں میں کانسٹبل، اے ایس آئی، پی اے و دیگر خالی آسامیوں خالی عہدوں پر فوری بھرتیاں کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ہندو جاگرتی سینا کے ضلع صدر لکشمن سواتی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گلبرگہ کے کئی پولیس اسٹیشنوں میں کانسٹیبل، ای ایس اے، پی ایس اے کی متعدد پوسٹیں خالی ہے جس کی وجہ سے علاقہ میں جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے فوری طور پر تمام محکمہ پولیس میں خالی جائیدادوں پر بھرتیاں کرنے کا مطالبہ کیا۔ لکشمن سواتی نے وزیراعلیٰ سے شہر میں مزید چار نئے پولیس تھانوں کو منظوری دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس سلسلہ میں ایک میمورنڈم یدی یورپا کو روانہ کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details