اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف کانگریس کا احتجاج

گلبرگہ میں گانگریس پارٹی کے جانب سے پیڑول، ڈیزل اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

کانگریس کا احتجاج
کانگریس کا احتجاج

By

Published : Jun 14, 2021, 3:43 PM IST

ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کانگریس پارٹی نے پیڑول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی دن بدن بڑھتی قیمتوں کے خلاف سائیکل ریلی نکال کر ریاستی اور مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

کانگریس کا احتجاج

کانگریس کے رکن اسمبلی پرینک کھر گے نے کہا کہ 'مرکز جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے اس وقت سے عام لوگوں کی معاشی حالت بگڑ چکی ہے۔ مہنگائی آسمان چھورہی ہے لیکن بی جے پی حکومت خاموش ہے۔

کانگریس رکن اسمبلی نے کہا کہ 'ملک بھر میں صرف ذات پات اور نفرت کی سیاست ہو رہی ہے عوام کے مسائل حل نہیں کئے رہے۔

کانگریس کا احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ 'ایندھن کی قیمتیں دیگر ممالک میں کم ہیں لیکن بھارت میں مرکزی حکومت ان کی قیمتوں میں مسلسل اضافی کرتی جارہی ہے۔ ملک بھر میں کورونا وبا سے عوام پہلے ہی پریشان ہے ایسے حالات میں مرکزی اور یاستی حکومت عوام کی مدد کر نے کے بجائے روزمرہ کے استعمال کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کے لئے مشکلات پیدا کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details