بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے ضلع الیکشن آفیسر اور ضلع کمشنر گویندر ریڈی نے کہا ک ای وی ایم اور وی وی پی اے ٹی کے کے متعلق رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری ضروری ہے۔انہوں نے اسمبلی انتخابات 2023 کی تیاری کے بارے میں رنگ مندر میں اے آر او اور سیکٹر افسران کے لیے الیکشن مینجمنٹ کے حوالے سے منعقد تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات اسی وقت بآسانی کرائے جاسکتے ہیں جب انہیں پہلے تربیت کے ذریعے مکمل کیا جائے۔ پولنگ کے دن پولنگ بوتھ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ووٹنگ سے متعلق تمام اشیاء موجود ہوں اور ووٹنگ مشینوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کا طریقہ، سیلنگ کا طریقہ۔ ووٹنگ کے تمام مراحل الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے بارے میں معلومات ہونا ضروری ہے۔ 10 تاریخ اسمبلی انتخابات کے تحت ووٹ ڈالے جائیں گے، اہلکار صبح 5:30 بجے پولنگ سینٹر کے اندر موجود رہیں گے، پولنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی۔