امیش جادھو نے اقلیتی طبقہ کے تعلق سے کہا کہ ان کی نظر میں اکثریتی اور اقلیتی طبقہ جیسی کوئی چیز نہیں ہے کیوں کی اس ملک میں سب برابر ہیں۔
گلبرگہ: بی جے پی امیدوار سے ای ٹی وی بھارت کی خصوصی بات چیت - general election
ریاست کرناٹک کے پارلیمانی حلقہ گلبرگہ سے بی جے پی امیدوار امیش جادو نے ای ٹی وی بھارت کو خصوصی بات چیت میں میں کہا کہ وہ ہمیشہ اقلیتی طبقہ سے جڑے رہے ہیں۔
بی جے پی امیدوار امیش جادو
ان کا مقصد مندر مسجد توڑو نہیں ہے بلکہ گلبرگہ کے ہر ایک طبقے کو ساتھ لیکر چلنے کا ہے اور گلبرگہ میں اقلیتوں کو کسی بات سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ اسمیش جادھو کانگریس کی جانب سے رکن پارلیمان رہ چکے ہیں لیکن اب وہ کانگریس پارٹی سے استعفی دے کر بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں اور اب گلبرگہ پارلیمانی حلقہ سے ان کا مقابلہ کانگریس کے سینیئر رہنما ملیکارجن کھرگے سے ہوگا۔