اردو

urdu

ETV Bharat / state

بگدل میں جماعت اسلامی ہند کا اجتماع عام - Ijtema e Aam in Bagdal

Jamaat e Islami Hind in Bagdal۔ General meeting in Bagdal۔ بگدل میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے ایک بڑا اجتماع عام منعقد کیا گیا۔ جس کا اہم مقصد خوشگوار خاندان کی تشکیل نو کے لیے خواتین میں شعور بیدار کرنا تھا اور اولاد کی اسلامی اعتابر سے تربیت کرنا اس میں شامل ہیں۔

1General meeting of Jamaat e Islami Hind in Bagdal
General meeting of Jamaat e Islami Hind in Bagdal

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 6:03 PM IST

بیدر: موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ خواتین گھر خاندان اور معاشرے کی تعمیر میں اہم رول ادا کریں، آئے دن خاندان بکھرتے جا رہے ہیں۔ معاشرہ جاہلیت بے حیائی و عریانیت کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، اور ماں کے پیٹ میں بچوں کا قتل بھی بڑھتا جا رہا ہے اور اولاد اخلاقی بے راہ روی کا شکار ہے۔ ان حالات میں اگر خواتین نے اپنے ذمہ داری کو ادا نہ کیا تو معاشرہ تباہی کے دھانے پر کھڑا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار محترمہ تشکیلہ خانم صاحبہ سکریٹری شعبہ خواتین جماعت اسلامی کرناٹک نے بگدل میں منعقد خواتین کے ایک روزہ اجتماع عام کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بیدر میں جماعت اسلامی ہند کا اجتماع عام

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس امت کو خیر امت بنا یا ہے، تاکہ اللہ کی زمین پر اللہ کے قانون کو نافذ کرے اسلام کی دعوت تمام بندگان خدا تک پہنچانے کا اہم فریضہ اس امت کے ذمہ دیا ہے، اگر ہم نے ذمہ داری کو ادانہ کیا تو ہم نے خیانت کی ہے۔ محترمہ ساجدہ نساءصاحبہ رکن مجلس نمائندگان جماعت اسلامی ہند ہبلی نے مثالی خواتین قرآن و سنت کی روشنی کے عنوان پر مخاطب کرتے ہوئے کہا اللہ تعالیٰ نے خواتین کو بہت بلند مقام عطا کیا ہے ، کہی بیٹی تو کہی بہو کہی بیوی اور ماں وبہن ان ساری ذمہ داریوں کو ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔


انہوں نے قرآن کے حوالے سے بی بی حاجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا واقعہ پیش کیا، آپ ایک مثالی بیوی اور مثالی ماں کے علاوہ ایک مثالی داعی کا کردار ادا کیا ہے، آپؓ زندگی رہتی دنیا تک کے خواتین کے لیے عملی نمونہ ہے، وہیں بی بی آسیہ ؓ جو کے فرعون کی بیوی تھی آپ نے ایمان کے وہ عملی نمونے پیش کیے جس کی مثال قیامت تک دنیا میں دی جاتی رہے گی۔ محترمہ کوثر فاطمہ ضلعی ذمہ در شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند کلبرگی نے عورت خوشگوار زندگی کی ضامن کے عنوان پر خطاب کیا، محترمہ توحیدہ سندھے ضلعی ذمہ دار شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند بیدر نے افتتاحی کلمات پیش کیے اور مہمانوں کا استقبال کیا۔


محترمہ صباء معاون ضلعی ذمہ دار جی آئی او بیدر نے جی آئی او کا تعارف اہمیت و تقاضے کے موضوع پر خطاب کیا، درس حدیث محترمہ رضوانہ بیگم رکن جماعت اسلامی ہند بگدل نے پیش کیا، نعت شریف مسکان فاطمہ صاحبہ ( سکریٹری جی آئی او بسواکلیان ) نے پیش کیا۔ پروگرام کا آغاز عالمہ رضوانہ کی قرآت کلام پاک سے ہوا ، نظامت کے فرائض نکہت پروین( صدر جی آئی او بگدل ) نے انجام دیے، تشکری کلمات محترمہ حنا غازی صاحبہ ( ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند بگدل ) نے ادا کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی ہند بگدل کے ارکان و کارکنا ن ، جی آئی او کے ممبران کے علاوہ مختلف دیہاتوں سے سیکڑوں خواتین نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details