سماج میں ایسی بہت کم تنظیمیں، کمیٹیاں ہیں جو عوامی فلاح و بہبود کی خاطر مفت خدمات انجام دیتی ہیں۔ خدمت خلق کا جذبہ لئے آج بھی چند احباب ہیں جو ان کاموں کو بڑے ہی جذبے اور خلوص نیت کے ساتھ کر رہے ہیں۔ انہی میں سے ایک ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں ملتان چیریٹیبل ٹرسٹ ہے جو عوامی کام کو نہایت ہی خلوص کے ساتھ انجام دے رہا ہے۔
کرناٹک کے ضلع بیدر میں ملتان چیر یٹیبل ٹرسٹ کے صدر حکیم شاہ ضیاء الاسلام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملتان چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے گزشتہ دو مہینوں سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بلا مذہب و ملت آن لائن ڈاکیومنٹ صحیح کروانے کی سہولت رکھی گئی ہے جن میں ووٹر کارڈ، آدھار کارڈ، لیبر کارڈ، راشن کارڈ کے علاوہ اسکالرشپ بھی یہاں سے آن لائن اپلائی کیا جارہا ہے اور یہ تمام کام مفت میں ٹرسٹ کی جانب سے کیےجا رہے ہیں۔