اردو

urdu

By

Published : Jun 22, 2021, 7:23 PM IST

ETV Bharat / state

گلبرگہ شہر میں مفت کویڈ ویکسن کیمپ کا انعقاد

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں سابق کونسلر اجمل گولہ کی جانب سے گولہ چوک میں واقع گولہ کامپلکس میں مفت کویڈ ویکسن کیمپ منعقد کیاگیا۔

گلبرگہ شہر میں مفت کویڈ ویکسن کیمپ کا انعقاد
گلبرگہ شہر میں مفت کوویڈ ویکسن کیمپ کا نعقاد

گلبرگہ میں اجمل گولہ کی جانب سے منعقدہ کویڈ ویکسین کیمپ کا رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے افتتاح انجام دیا۔ اس موقع پر ہر کسی کو کورونا وائرس سے بچنے کےلے کویڈ ویکسین لینے کی تلقین کی گئی۔

گلبرگہ شہر میں مفت کویڈ ویکسن کیمپ کا انعقاد

رکن اسمبلی کنیز فاطمہ نے بتایا کہ ویکسین عوام وک وبا سے محفوظ رکھنے کےلیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کئی اموات ہوئی ہیں جبکہ تیسری لہر سے محفوظ رہنے کےلیے ہر کسی کو ویکسین لینا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:: گلبرگہ: نئے انسداد گئو کشی قانون کے خلاف سماجی و ملی رہنماؤں کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ سوشیل میڈیا پر ویکسین سے متعلق گمراہ کن افواہیں پھیلائی جارہی ہے۔ انہوں نے عوام کو ان افواہوں پر یقین نہ کرنے کا مشورہ دیا اور ویکسین لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مفت کویڈ ویکسن کیمپ میں 18 تا 48 برس کی عمر کے سبھی افراد کو ویکسین دی جائے گی۔ عوام کو اس کیمپ سے استفادہ کرنے کی اپیل کی گی ہے۔ گلبرگہ میں ضلع انتظامہ اور مختلف تنظیموں کی جانب سے ویکسن سے متعلق شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ تاہم شہر کے مختلف مقامات پر ویکسین کیمپس منعقد کئے جارہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details