اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: مفت کووڈ ویکسین کیمپ کا انعقاد - اردو نیوز گلبرگہ

رکن اسمبلی کنیز فاطمہ گلبرگہ شمال نے کیمپ کا افتتاح کر تے ہوئے کہا، جھوٹی افواہوں پر توجہ نہ دیتے ہوئے سب ویکسین لگوائیں۔ انھوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے میں پہلے ڈر تھا مگر اب لوگ بڑھ چڑھ کو ویکسین لے رہے ہیں.

گلبر گہ کےمسلم علاقوں میں مفت کو کوویڈ ویکسین کمیپ کا انعقاد
گلبر گہ کےمسلم علاقوں میں مفت کو کوویڈ ویکسین کمیپ کا انعقاد

By

Published : Jul 7, 2021, 5:01 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں اسلام آباد کالونی میں واقع ایک اسکول میں عوام کے لئے مفت کووڈ ویکسین کیمپ منعقد کیا گیا۔ سماجی کارگزار ریاض احمد بٹکو کی جانب سے یہ کیمپ منعقد کیا گیا۔

گلبر گہ کےمسلم علاقوں میں مفت کو کوویڈ ویکسین کمیپ کا انعقاد

اس موقع پر رکن اسمبلی کنیز فاطمہ گلبرگہ شمال نے کیمپ کا افتتاح کر تے ہوئے کہا مسلم علاقوں میں لوگ کووڈ ٹیکہ لگانے کے لئے آگے آرہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ویکسین لگوانے میں پہلے ڈر تھا مگر اب لوگ بڑھ چڑھ کو ویکسین لے رہے ہیں۔اس کیمپ میں سب سے زیادہ خواتین کووڈ ویکسین لگوانے کے لئے پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:'حکومت کی غلط پالیسیوں سے کسان پریشان'

رکن اسمبلی نے لوگوں سے کہا کہ جھوٹی افواہوں پر توجہ نہ دیتے ہوئے تمام ویکسین لگوائیں ۔اور اپنے دوست احباب میں اس کے متعلق بیداری لانے کی کوشش کریں۔

گلبرگہ میں کئی سماجی تنظمیں کووڈ ویکسین بیداری مہم چلا کر ویکسن کیمپ منعقد کر کے عوام کو ٹیکہ لگوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details