خواجہ نظر اولیاء (کے این) فاؤنڈیشن چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے کورونا وائرس وباء کے دوران غریبوں و ضرورتمندوں میں راشن و دواؤں کی تقسیم کے علاوہ کووڈ سے ہلاک شدگان کی تدفین کا کام بھی عمل میں آرہا ہے۔ علاوہ ازیں کے این فاؤنڈیشن صحت کے میدان میں کئی فلاح و بہبودی کے کاموں میں سرگرم ہے۔
بنگلور: غریب مریضوں کے لیے مفت ایمبولینس سروس
ریاست کرناٹک کے بنگلور شہر میں خواجہ نظر اولیاء فاؤنڈیشن کی جانب سے کورونا وبا کے دوران غریب مریضوں کے لیے مفت ایمبولینس سروس شروع کی گئی ہے۔
بنگلور: غریب مریضوں کے لیے مفت ایمبولنس سروس
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے چئیرمین افسر بیگ نے بتایا کہ ان کی خدمات میں مزید توسیع کرتے ہوئے کے این فاؤنڈیشن نے ایک ایمبولنس کا انتظام کیا ہے، کووڈ-19 سے ہلاک ہونے والوں کی تدفین کے لیے اس ایمبولنس کا استعمال کیا جائے گا۔
اس موقع پر افسر بیگ نے بتایا کہ خواجہ نظر اولیاء (کے این) فاؤنڈیشن کی جانب سے تیاری کی جارہی ہے جلد ہی غریبوں و ضرورتمندوں کے لیے ایک کمیونٹی کلینک کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔