اردو

urdu

ETV Bharat / state

Women Died While Taking Selfie سیلفی لینے کے دوران آبشار میں گرنے سے چار خواتین ہلاک - سیلفی لیتے ہوئے خواتین کی موت

کرناٹک میں آبشار پر سیلفی لیتے ہوئے چار نوجوان خواتین پانی میں گر گئیں جس کے سبب ان کی موت ہو گئی۔ Four Women Died After Falling Into Water

Women Died While Taking Selfie
کرناٹک میں سیلفی لیتے وقت حادثہ

By

Published : Nov 26, 2022, 5:17 PM IST

بیلگاوی: کرناٹک اور مہاراشٹر کی سرحد پر واقع گاؤں کے کٹاواڑہ میں ایک دلدوز حادثہ پیش آیا جس میں آبشار سیلفی لیتے وقت پھسل کر گرنے سے چار نوجوان خواتین کی موت ہوگئی۔ تمام مرنے والوں کا تعلق بیلگاوی ضلع سے ہے۔ مرنے والوں کی شناخت اجول نگر کی آسیہ مجاور (17)، قدسیہ حسام پٹیل (20) ساکن اناگولا، رخسار بھستی (20) اور تسمیہ (20) ساکن زت پت کالونی کے طور پر کی گئی ہے۔ Accident While Taking Selfie in Karnataka

تفصیلات کے مطابق بیلگاوی کی 40 نوجوان خواتین کرناٹک اور مہاراشٹر کی سرحد پر واقع کٹاواڑہ آبشار کی سیر پر گئی تھیں۔ سفر کے دوران پانچ خواتین سیلفی لیتے ہوئے پھسل گئیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ پانچ نوجوان خواتین میں سے چار کی موت ہو چکی ہے اور ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ مہلوک خواتین کی لاشوں کو بیلگاوی کے BIMS ہسپتال میں لے جایا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details