گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کووڈ کی وباء اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے طلباء میں اسکولوں و کالجز کے کھلنے اور تعلیمی نظام کے جاری کیے جانے کے متعلق غیر یقینی صورتحال رہی۔
اس سلسلے میں بیشتر کالجز میں منظم طریقے سے آن لائن تعلیم کی ترتیب بھی نہ رہی جس کی وجہ سے طلباء کو اپنی پڑھائی میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس سلسلے میں بات کرتے ہویے فالکن گروپ آف انسٹیٹیوشن کے ڈائریکٹر عبد السبحان نے بتایا کہ کوویڈ کی وبا و لاک ڈاؤن کے چیلینجز بھرے حالات میں بھی طلباء نے مکمل طور پر امتحانات کے لیے مستعد رہے تھے، تاہم حکومت کی جانب سے پی یو کالجز کے طلباء کو پرموٹ کرنے کے نظام کے نفاذ کے بعد آئے نتائج طلباء کے لئے خوش گوار رہے اور فالکن کے چار طلباء نے پہلی رینک حاصل کیا ہے۔