اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق وزیراعلی کورونا سے متاثر

کرناٹک کے سابق وزیراعلی سدارمیا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں کورونا وائرس سے متاثر ہو چکا ہوں اور ڈاکٹر کے مشورے پر اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں۔'

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی سدارمیا بھی کورونا سے  متاثر
کرناٹک کے سابق وزیر اعلی سدارمیا بھی کورونا سے متاثر

By

Published : Aug 4, 2020, 1:06 PM IST

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور اسمبلی میں اپوزیشن رہنما سدارمیا کے بھی کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سدارمیا نے منگل کو ٹویٹر پر اپنی کورونا پازیٹو کے بارے میں اطلاع دی۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں کورونا وائرس سے متاثر ہو چکا ہوں اور ڈاکٹر کے مشورے پر اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں۔ مجھ سے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنا کورونا ٹسٹ کروائیں اور خود کو قرنطینہ کرلیں۔'

یہ بھی بڑھیں: کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا کی کورنا رپورٹ مثبت پائی گئی

واضح رہے کہ 'کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا اور ان کی صاحبزادی اور سابق مرکزی وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے رکن پارلیمنٹ کارتی چدم برم بھی کورونا کا شکار ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details