مارشل آرٹس نیشنل چیمپئن شپ مقابلہ میں گلبرگہ سے پانچ طلبہ حصہ لینے جارہے ہیں۔
گلبرگہ کے پانچ امیدوار مارشل آرٹس نیشنل چیمپئن شپ مقابلے میں حصہ لیں گے کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے پانچ طلبہ نیشنل مارشل آرٹس چیمپئن شپ مقابلہ کے لیے منتخب ہوئے ہیں ۔اس موقع پر گلبرگہ کے ایکشن ڈوجو کے ماسٹر رفیق نے کہاریاست مہاراشٹر کے ناگپور میں 4 جولائی کو منعقد ہونے والے مارشل آرٹس چیمپئن شپ میں گلبرگہ شہر سے پانچ مسلم طلبہ منتخب ہوکر اس مقابلہ میں حصہ لینے والے ہیں۔
یہ ایک سخت مقابلہ ہے ۔مقابلہ صرف دو منٹ کا ہوتاہے، مگراس کے لئے طلبہ نے پچھلے ایک سال سے اس میں حصہ لینے کے لئے روزانہ پراکٹس کی ہے۔اس لئے ان نوجوانوں کی کامیابی کے لئے ان کی حوصلہ افرائی کرتے ہوئے انھیں تہنیت پیش کی گئی۔اور ان کی کامیابی کے لئے دعا کی اپیل بھی کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: غریب لوگوں میں راشن تقسیم