اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر: کسانوں سے فصل کا انشورنس کروانے کی اپیل

یادگیر کی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے کہا کہ کسانوں کے فائدے اور مدد کے لیے ریاستی حکومت نے فصل بیمہ شروع کیا ہے۔ کسانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی فصلوں کا انشورنس کروائیں، یہ کسانوں کے حق میں بہتر ہے۔

yadgir deputy commissioner
یادگیر ڈپٹی کمشنر

By

Published : Jul 8, 2021, 9:36 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگا پریا نے کہا کہ ریاستی حکومت نے کسان بہبود کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔
ریاستی حکومت چاہتی ہے کہ کسانوں کو بہتر سے بہتر فصل حاصل ہو اور کسانوں کی پیداوار اور اچھی قیمت حاصل ہو۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسانوں کے فائدے اور مدد کے لیے ریاستی حکومت نے فصل بیمہ شروع کیا ہے۔ کسانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی فصلوں کا انشورنس کروائیں، یہ کسانوں کے حق میں بہتر ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ فصل انشورنس کی تشہیر کے لیے ضلع بھر میں گاڑیوں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ یہ گاڑیاں دیہاتوں میں جا کر کسان طبقہ کو فصل انشورنس کروانے کے لیے متوجہ کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس سال مانسون وقت پر آیا ہے جس سے کسان طبقے میں خوشی کا ماحول ہے۔

مزید پڑھیں:

تخم ریزی کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے۔ امید ہے کہ اس بار کسانوں کو بھی اچھی فصل حاصل ہوگی۔ کسانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی فصلوں کا بیمہ کروائیں۔ یہ کسان کے حق میں بہتر ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details