اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: بھارت بند کی حمایت میں کسان تنظیموں کا مظاہرہ - زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

گلبرگہ میں کسان تنظیموں کی جانب سے بھارت بند کے موقع پر تینوں زرعی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

گلبرگہ: کسان تنظیم کی جانب سے بھارت بند کی حمایت
گلبرگہ: کسان تنظیم کی جانب سے بھارت بند کی حمایت

By

Published : Mar 26, 2021, 10:04 PM IST

Updated : Mar 26, 2021, 10:42 PM IST

کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں کسان تنظیموں نے بھارت بند کال پر مرکزی حکومت کے احتجاجی مظہارہ کیا۔

ایک کسان تنظیم کے رکن مولیٰ ملا نے کہا کہ کسان زرعی قوانین کے خلاف گذشتہ چار ماہ سے دہلی پر دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ لیکن مرکزی حکومت اپنی من مانی کر رہی ہے۔

گلبرگہ: بھارت بند کی حمایت میں کسان تنظیموں کا مظاہرہ

انہوں نے کہا کہ کسان کی محنت سے پورے ملک کو اناج ملتا ہے، باوجود اس کے مرکزی حکومت کسان پر زور و ظلم کرتی ہی جارہی ہے۔ ملک کے کسان کو مرکزی حکومت غلامی کی طرف لے جارہی ہے۔ کسان آزاد ہے، ہمیشہ آزاد رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مرکزی حکومت ہر شعبے کو نجی ہاتھوں میں دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ملک میں کورنا کے نام پر عوام کو گمراہ کر نے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مرکزی حکومت کی مخالفت کرنے والوں کو نشانہ بنا کر مقدمہ درج کر نے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ آج گلبر گہ میں کسانوں کی حمایت میں احتجاج کرنے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اس باوجود کسان اپنے حقوق کے لیے اپنی آوازیں بلند کرتے رہیں گے۔

Last Updated : Mar 26, 2021, 10:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details