اردو

urdu

یادگیر: قرض سے عاجر ہو کر کسان نے خود کشی کی

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ایک کسان نے قرض سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ گ‍‍ذشتہ دو برسوں سے فصلوں کو نقصان ہونے کے سبب وہ اپنے قرض کی ادائیگی نہیں کر پارہا تھا۔ اس سے مایوس ہوکر اس نے خودکشی کرنے کا انتہائی اقدام اٹھایا۔

By

Published : Mar 31, 2021, 1:16 PM IST

Published : Mar 31, 2021, 1:16 PM IST

ETV Bharat / state

یادگیر: قرض سے عاجر ہو کر کسان نے خود کشی کی

کرناٹک:قرض سے عاجر ہوکر کسان نے خودکشی کی
کرناٹک:قرض سے عاجر ہوکر کسان نے خودکشی کی

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور میں قرض سے عاجر ہوکر ایک کسان نے زہریلا محلول پی کر خودکشی کرلی۔ شاہ پور تعلقہ ضلع یادگیر کے بیون ہلی دیہات میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

اطلاع کے مطابق 45 سالہ کسان نے اپنے کھیت میں جاکر جراثیم کش زہریلا محلول پی کر اپنی زندگی ختم کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کسان نے کھیتی باڑی کے لیے پرگتی کرشنا بینک ڈور ناہلی سے ساٹھ ہزار روپے، سوسائٹی سے 15000، خانگی فائنانس سے دو لاکھ پچاس ہزار روپے قرض لیے تھے۔ گذشتہ دو برسوں سے فصلوں کو نقصان ہونےکے سبب وہ اپنے قرض کی ادائیگی نہیں کر پارہا تھا۔ اس سے مایوس ہوکر اس نے خودکشی کرنے کا انتہائی اقدام اٹھایا۔


اس معاملے میں شاہ پور پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سال 2019 میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیور کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے بعد کرناٹک میں کسان سب سے زیادہ خودکشی کرتے ہیں۔ سنہ 2019 میں ریاست میں تقریبا 1992 کسانوں اور زرعی مزدوروں نے خودکشی کی تھی۔ وہیں، 2018 میں ریاست یں 2 ہزار 405 کسانوں نے خودکشی کی تھی۔ 2017 میں 2079 اور 2016 میں 2160 کسانوں نے اپنی زندگی ختم کرلی تھی۔

وہیں، گذشتہ برس دسمبر میں ریاستی زرعی وزیر بی سی پاٹیل نے کہا خودکشی کرنے کسانوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'جو کسان خودکشی سے مرتے ہیں وہ بزدل ہوتے ہیں۔ضلع کوڈاگو کے پونمپیٹ میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے پاٹیل نے کہا تھا کہ ' صرف ایک بزدل ہی خودکشی کرسکتا ہے، جو اپنی بیوی اور بچوں کا خیال نہیں رکھ پاتا ۔ایک بار جب ہم پانی میں اترتے ہیں تب ہمیں یا تیرنا ہوتا ہے یا جیتنا ہوتا ہے، خودکشی کرکے مرنا نہیں ہوتا ہے'۔پاٹیل کے اس تبصرے کے بعد انہیں تینقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details