ریاست کرناٹک کے شہر یادگیر میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نوجوانوں میں علم دین کی معلومات اور زندگی کو اسلامی طریقے سے گزارنے کے لئے ایک ہفتہ 7 دن کا فیضان نماز کورس شروع کیا ہے۔ شہر کے صدر دروازہ مسجد میں اس کورس کا آغاز کیا گیا ہے۔
محمد ذاکر احمد عطاری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پہلی بار دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مسجد صدر دروازے میں 7 روزہ فیضانِ نماز کورس شروع کیا گیا ہے۔جس میں آداب زندگی، طریقہ نماز، وضو اور زندگی کو کس طرح اسلامی طریقے سے گزارنی چاہیے۔ یہ ساری چیزیں ان نوجوانوں کو سکھائی اور بتائی جائےگی۔تاکہ نوجوان اسلامی طریقے سے زندگی گزر بسر کر سکے۔ اسلام کو لیکر مزید معلومات ہو سکے۔