اردو

urdu

By

Published : Apr 18, 2020, 11:47 AM IST

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: 'عوام کو سہولیات فراہم کرائی جارہی ہے'

یادگیر ضلع کے نگران وزیر پربھوچوہان نے میٹنگ میں کہا کہ 'حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں عوام کو مہیا کرائی جارہی سہولیات سے فائدہ ہو رہا ہے'۔

لاک ڈاؤن: 'عوام کو سہولیات فراہم کرائی جارہی ہیں'
لاک ڈاؤن: 'عوام کو سہولیات فراہم کرائی جارہی ہیں'

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر نگران وزیر پربھو چوہان نے یادگیر کے مختلف سرکاری محکمہ کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کے دوران کہا کہ ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤں کے دوران لوگوں کی مدد کے لیے کئی ایک موثر اقدامات کیے ہیں۔ یادگیر ضلع کی عوام کو حکومت کی جانب سے مہیا کروائی گئی سہولیات سے فائدہ مل رہا ہے۔

انہوں نے اس اجلاس میں عہدہ داران کو ہدایت دی کہ 'جو لوگ قرنطینہ میں ہیں ان کی صحت پر توجہ دی جائے اور لوگوں میں کورونا سے متعلق شعور بیداری کے لیے خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'راشن کی دکانوں پر اگر بھیڑ جمع ہوتی ہے تو دکان مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details