اردو

urdu

ETV Bharat / state

موسم سرما میں پرہیز اور احتیاط لازمی

موسم سرما میں عموما عام اور چھوٹی بیماریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ان سب سے بچنے کے لئے ڈاکٹرز کھانے پینے کی چیزوں میں احتیاط برتنے کی ہدایت دیتے ہیں۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 1:10 PM IST

Updated : Nov 18, 2023, 2:25 PM IST

problems of winter season
problems of winter season

Winter Season

بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے مشہور و معروف ڈاکٹر اکرم قریشی نے موسم سرما میں اثر انداز ہونے والے امراض سے متعلق ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما میں سردی بخار اور دیگر امراض کے علاوہ دمہ کی بیماری میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ ان سے بچنے کے لئے سردی کے ایام میں پرہیز لازمی ہے۔

ڈاکٹر اکرم قریشی نے بتایا کہ موسم سرما میں ہونے والے امراض خاندانی، پیدائشی اور موسمی بھی ہوتے ہیں جو اکثر موسم کی تبدیلی کی وجہ سے بھی نمودار ہوتے ہیں موسم سرما کے امراض سے بچنے کے لیے سرد چیزوں جن میں دہی لیمبو کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کرنا چاہیے اور جہاں تک ہو سکے بازار میں ملنے والی کھانے کی چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:یہ پانچ سبزیاں تیزابیت کا مسئلہ بڑھاتی ہیں

ڈاکٹر اکرم قریشی نے چیست بیماریوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو استعمال کرنا صحت کے لئے انتہائی مضر ہے۔ تمباکو اور سگریٹ کے استعمال سے بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ اور آہستہ آہستہ یہ کئی بیماریوں بلکہ اکثر وبیشتر کینسر کا باعث بنتا ہے جس سے انسان کی زندگی تباہ وبرباد ہوجاتی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں میں اکثر وبیشتر تمباکو اور سگریٹ کا استعمال زیادہ ہوتا جارہا ہے جس سے نواجوان نسل تباہ ہورہی ہے۔

Last Updated : Nov 18, 2023, 2:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details