اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ٹیپو سلطان کا تعلق صرف ایک ہی طبقے سے نہیں تھا'

ریاست کرناٹک کی سدارمیا قیادت والی کانگریس حکومت کی جانب سے شیر میسور حضرت ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کے موقع پر سرکاری پروگرام منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

انٹرویو

By

Published : Aug 1, 2019, 12:01 AM IST

سنہ 2018 میں کانگریس پارٹی کی حکومت کی جانب سے ریاست بھر میں مختلف پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا۔

لیکن ریاست کی نومنتخب بی جے پی حکومت نے ٹیپو جینتی پر سرکاری پروگرام کا انعقاد کرنے پر روک لگا دی ہے۔

کرناٹک مجلس حضرت ٹیپو سلطان کے ریاستی صدر حبیب کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت

اس ضمن میں کرناٹک مجلس حضرت ٹیپو سلطان کے ریاستی صدر حبیب نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'ریاست کرناٹک میں سیاسی پارٹیاں حضرت ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کے نام پر سیاست کرتے آرہی ہیں۔ ٹیپو سلطان کا تعلق صرف ایک ہی طبقے سے نہیں تھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'وزیراعلیٰ یدی یورپا نے جب بی جے پی چھوڑ کر خود کی پارٹی بنائی تھی۔ اس وقت وہ خود ٹیپو جینتی کے پروگرام میں شامل ہوتے تھے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details