بنگلور:دار الحکومت بنگلور میں اگلے مہینے منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ملت مینجمنٹ سوسائٹی آف انڈیا کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں دہلی سے سابق چیف الیکشن کمشنر ڈاکٹر ایس وائی قریشی کو مدعو کیا گیا۔ اس اجلاس میں شہر بنگلور کے متعدد سماجی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس وائی قریشی نے شہر میں اپنے دورے کے مقصد پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ملت مینجمنٹ سوسائٹی کی جانب سے الیکشنز کے پیش نظر عوام میں اور خاص طور پر ملت اسلامیہ میں ووٹر انرولمینٹ، ووٹ کرنے کی اہمیت کے متعلق سماجی تنظیموں کے ذمہ داران کو روشناس کیا کہ وہ آگے جاکر اپنے علاقوں و محلوں میں عام لوگوں کو ووٹنگ کی اہمیت کو بتائیں اور کوشش یہ کریں کہ ووٹر ٹرن آوٹ کو بڑھائیں۔ ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ ووٹ ڈالنا نہ صرف عوام کا ایک جمپوری حق ہے بلکہ ایک ذمہ داری ہے جسے نبھانا اشد ضروری ہے۔
ڈاکٹر قریشی نے بتایا کہ اس اجلاس میں ایک بات اٹھی تھی کہ ریاست میں کچھ ایسے اسمبلی حلقے ہیں جہاں ووٹر ٹرن آوٹ بہت کم ہے، ایسی جگہوں پر سماجی تنظیموں کو چاہیے کہ یہاں پر زیادہ محنت کریں اور اس بات کا تیقن کریں کہ انتخابات کے دن ووٹر ٹرن آوٹ کو بڑھائیں۔ اس سوال پر کہ حال ہی میں مرکزی سطح پر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے پھر سے ای وی ایم مشینوں کے استعمال پر سوال اٹھائے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں سول سوسائٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ایک مکتوب بھی لکھا گیا تھا جس کا کوئی جواب نہ آیا۔ لہٰذا وہ سیاسی پارٹیوں کے ای. وی. ایم پر اٹھ رہے اعتراضات کو کیسے دیکھتے ہیں، ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ سن 1982 ہی سے جب سے ای. وی. ایم مشینیں آئی ہیں تب ہی سے اس پر اعتراضات کئے جاتے رہے ہیں۔
ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ پہلے کے بہ نسبت اب کی ای. وی. ایم مشینوں میں کافی فرق ہے چنانچہ اب کی مشینیں زیادہ ایڈوانسڈ ہیں اور اب تو وی. وی. پیٹ کا بھی سحیح طور پر استعمال ہو رہا ہے اور اس کے باوجود کہیں چند شکایات آرہی ہیں تو الیکشن کنیشن کو چاہیے کہ وہ سیاسی جماعتوں کو مدعو کرکے ان کی شکایات یا اعتراضات کا ازالہ کرے، یہ ہو نہیں رہا ہے تو ظاہر ہے کہ سیاسی جماعتیں کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ سیاسی جماعتوں کو بلائیں، ان کی شکایتوں و اعتراضات کو سنیں اور مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں۔
مزید پڑھیں: ووٹنگ سے متعلق بیداری کے لئے فون ان پروگرام کا آغاز