اردو

urdu

ETV Bharat / state

Exclusive Interview Bidar MLA: جنتادل سیکولر پارٹی کسانوں کے حقوق کی بات کرتی ہے: بنڈپا قاسم پور

جنتادل سیکولر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر و رکن اسمبلی بیدر بنڈپا قاسم پور نے موجودہ برسر اقتدار بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کسانوں کے مسائل کو پندرہ دن کے اندر اندر حل کرنے کی کوشش کرے گی، جب کمار سوامی ہماری ریاست کے وزیراعلیٰ تھے تو انہوں نے کسانوں کے تمام قرضے معاف کر دیے تھے۔ Deputy Leader Member Assembly Bidar Bandpa Qasimpur

جنتادل سیکولر پارٹی کے ڈپٹی لیڈررکن اسمبلی بیدر بنڈپا قاسم پور سے خصوصی گفتگو
جنتادل سیکولر پارٹی کے ڈپٹی لیڈررکن اسمبلی بیدر بنڈپا قاسم پور سے خصوصی گفتگو

By

Published : Apr 5, 2023, 1:08 PM IST

جنتادل سیکولر پارٹی کے ڈپٹی لیڈررکن اسمبلی بیدر بنڈپا قاسم پور سے خصوصی گفتگو

بیدر:جنتادل سیکولر پارٹی کے ڈپٹی لیڈر و رکن اسمبلی بیدر بنڈپا قاسم پور نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار بیدر شمال اور دو بار بیدر جنوب سے رکن اسمبلی رہ چکا ہوں اور اسی دوران دو بار منسٹر بھی رہا۔ میرا ہمیشہ سے ہی صرف ایک ہی مقصد رہا ہے کہ علاقے کی ترقی ہو۔ تعلیم، روزگار اور صحت کے علاوہ کسانوں کے مسائل ہر ممکن طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے۔ موجودہ برسراقتدار بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں کسانوں کے مسائل کو پندرہ دن کے اندر اندر حل کرنے کی کوشش کی گئی ہے، جب کمارسوامی ہماری ریاست کے وزیراعلیٰ تھے تو انہوں نے کسانوں کے تمام قرضے معاف کر دیے تھے۔

ریاست میں یہ ایک تاریخ ہے۔ جنتادل سیکولر پارٹی نے کسانوں کے مسائل کو لے کر ہمیشہ سنجیدگی سے کام کیا ہے، موجودہ حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہے پریشان حال کسانوں کو لائن میں لگا کر آن لائن درخواست دینے کی بات کرنے والی بی جے پی کسانوں کو کتنا معاوضہ دے گی یہ بھی واضح نہیں کیا گیا۔ میں نے اسمبلی میں اس بات پر سوال اٹھایا تھا کہ کسانوں کو غیر موسمی بارش سے ہونے والے نقصان پر زیادہ سے زیادہ معاوضہ دیا جائے لیکن ریاست میں برسراقتدار حکومت نے ایکڑ کو دس ہزار روپے دینے کی بات کی ہے جب کہ میں نے پچاس ہزار روپے دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:Karnataka Polls آپس کی لڑائی کی وجہ سے کانگریس کا اقتدار میں آنا ممکن نہیں، بومئی

بنڈپا قاسم پور نے بتایا کہ پنچ رتن یاترا پالیسی ریاست کے تمام عوام کے لیے بہترین اسکیم ہے جس سے تمام مذاہب کے ماننے والوں کی ترقی ممکن ہے۔چار فیصد ریزرویشن کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ہی یہ چار فیصد ریزرویشن دیا تھا اور ہماری حکومت بنتی ہے تو ہم ضرور چار فیصد ریزرویشن دیں گے۔ کیا آپ کی حکومت میں مسلمانوں کو ڈپٹی سی ایم بنایا جائے گا؟ اس سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی ہماری حکومت آتی ہے، تو ایک مسلمان کو ڈپٹی سی ایم بنایا جائے گا میں بھی اس بات کی تائید کرتا ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details