اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور میں ای وی ایم بیداری مہم - بنگلور

بھارت کے جنوبی شہر بنگلور میں عام انتخابات کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے رائے دہندگان کے لیے ای وی ایم بیداری مہم کیمپ لگایا۔

بنگلور میں ای وی ایم بیداری مہم

By

Published : Mar 18, 2019, 10:00 AM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت کے شمالی پارلیمانی حلقہ کے ریچرڈس پارک پلیکیشی نگر میں الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور ووٹر ویریفیئبل آڈٹ ٹرائل (وی وی پیٹ) مشینوں کے متعلق بیداری مہم کیمپ لگایا گیا۔

بنگلور میں ای وی ایم بیداری مہم

اس مہم میں بنگلور کے ڈپٹی کمیشن و ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر وجے شنکر نے شرکت کی، اور عوام کو مشین کے متعلق ضروری ہدایات دیں۔

اس موقعے پر الیکشن کمیشن کے ذمہ داران نے ووٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے رائے دہندگان کو بتایا کہ وہ کیسے ملک کے جمہوری نظام میں اپنا رول ادا کرسکتے ہیں۔

اس مہم کا اصل مقصد ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینوں کے صحیح استعمال اور اس کے متعلق عوام میں پھیلے مغالطوں کا ازالہ کرنا تھا۔

اس مہم میں خاص طور پر تیسری صنف(ٹرانسجینڈرز) نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details