اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہبلی میں بارش کا قہر، درجنوں مکانات منہدم

ریاست کرناٹک کے شہر ہبلی میں گزشتہ 6 دنوں سے مسلسل بارش جاری ہے جس کی وجہ سے علاقے کے بیشتر علاقے زیرآب ہوگئے ہیں اور اس سے 50 سے زائد مکانات منہدم ہو چکے ہیں۔

By

Published : Aug 10, 2019, 12:13 PM IST

Updated : Aug 10, 2019, 3:41 PM IST

ہبلی میں بارش کا قہر

ای ٹی وی بھارت نے ہبلی کے متاثرین سے ملاقات کی اور حالات کا جائزہ لیا، بارش سے تباہ ہوئے بے گھرافراد سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔

ہبلی میں بارش کا قہر

متاثرین کو انجمن شادی ہال، سماج کلیان ہال اور بعض مندروں میں ٹھہرایا گیا ہے۔

سیلاب زدگان کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے جاری بارش کی وجہ سے ان کے مکانات منہدم ہوگئے۔

انہیں انجمن اسلام ہبلی اور دیگر سماجی تنظیموں کی جنب سے عبوری امداد فراہم کی جارہی ہے، لیکن متاثرین کا کہنا ہے کہ سر چھپانے کے لیے انہیں پکے مکانات کی ضرورت ہوگی۔

واضح رہے کہ ہبلی شہر میں سیلابی کیفیت ہونے کی وجہ سے 200 سےزائد افراد بے گھر ہوگئے ہیں جن کی اکثریت غریبوں پر مشتمل ہے۔ متاثرین میں بزرگ، خواتین اور چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔

متاثرین نے مرکزی اور ریاستی حکومت سے اپیل کی ہے کہ انکی رہائش کا انتظام کیا جائے اور انکے لئے پکے مکانات تعمیر کئے جائیں۔

Last Updated : Aug 10, 2019, 3:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details