اردو

urdu

Muslim scholars in Bangalore: 'نفرت کو نفرت سے نہیں پیار سے ختم کریں'

ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں منعقد اجلاس میں علماء Muslim scholars in Bangalore نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ فرقہ پرستوں اور نفرت پھیلانے والوں کی باتوں پر رد عمل کا اظہار نہ کریں بلکہ بھئی چارہ قائم رکھنے کی کوشش کریں۔

By

Published : Dec 11, 2021, 1:53 PM IST

Published : Dec 11, 2021, 1:53 PM IST

علماء نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی
علماء نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی

نفرت کو نفرت سے نہیں بلکہ پیار و محبت سے ختم کریں ملت کے نوجوان ملت کے نام پیغام، نفرت کو پیار، محبت و بھائی چارے سے ختم کیا جائے

علماء نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی

بنگلور کی مرکزی عبادت گاہ مسجد قادریہ میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں علماء کرام کی جانب سے نوجوانوں کو پیغام دیا گیا کہ وہ اپنے اخلاق و کردار کے ارتقاء کی فکر کریں اور معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ دینے کا کام کریں۔

اس موقع پر معروف عالم دین مولانا تنویر ہاشمی نے ملک کی موجودہ پیچیدہ صورتحال Current Situation Of the Country کے پیش نظر مسلم نوجوانوں سے اپیل کی کہ جس طرح سماج میں نفرت پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اس کے خاتمے کے لئے پیار و محبت سے کام لیں اور بھائی چارے کے فروغ سے امن کو عام کریں۔

اس موقع پر جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ کے سکریٹری عثمان شریف نے بتایا کہ جس طرح کے نازک حالات ہیں ملت کے نوجوان نفرت پھیلانے والوں کی باتوں پر رد عمل نہ کریں بلکہ قانونی راہ اختیار کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details