اردو

urdu

ETV Bharat / state

جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر فلاحی کاموں کو انجام دینے کی تلقین - اس پر عمل کرنا نہایت دشوار ہے

کرناٹک کے شہر بنگلور میں علماء کرام نے کورونا وائرس وباء کے دوران جشن عید میلاد النبیﷺ کو فلاحی کاموں کے ذریعے منانے کی اپیل کی ہے۔ اس وبا کے دوران جشن میلاد النبیﷺ کو سادگی سے منایا جائے، ایسا علماء کرام کا کہنا ہے۔

encouragement to perform welfare work on the occasion of eid milad un nabi in bangalore karnataka
جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر فلاحی کاموں کو انجام دینے کی تلقین

By

Published : Oct 21, 2020, 10:10 PM IST

ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں برسوں سے مختلف دینی تنظیموں کی جانب سے جشن عید میلاد النبیﷺ نہایت عقیدت کے ساتھ بڑے ہی عالیشان پیمانے پر منایا جاتا رہا ہے جس میں جلوس محمدی ایک خاص عمل ہوا کرتا ہے۔

جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر فلاحی کاموں کو انجام دینے کی تلقین

لیکن حالات حاضرہ میں جبکہ کورونا وائرس کی وبا ابھی تک ختم نہیں ہوئی ہے اور اس سلسلے میں حکومت ہند و ریاستی حکومت سے بھی گائیڈلائن آئی ہوئی ہیں۔ شہر بنگلور کے علماء کرام و مشائخین عظام نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس برس جلوس محمدی نہیں نکالا جائے گا اور میلاد پاک سادگی سے منایا جائے گا۔

سنی جمعیت علماء کے جنرل سیکریٹری فیض اللہ بیگ جنیدی

اس سلسلے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سنی جمعیت علماء کے جنرل سیکریٹری فیض اللہ بیگ جنیدی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میلاد پاک صل اللہ علیہ وسلم کو فلاحی کاموں کے ذریعے منائیں۔

صدائے اتحاد کے سیکریٹری عثمان شریف

اس موضوع پر بات کرتے ہوئے صدائے اتحاد کے سیکریٹری عثمان شریف نے بتایا کہ جشن میلاد منانے کے سلسلے میں حکومت کی طرف سے جو رہنمایانہ خطوط آئے ہیں، اس پر عمل کرنا نہایت دشوار ہے۔

مولانا عطیق الرحمن، صدر، آل انڈیا امامز کونسل کرناٹک

لہٰذا شہر کے سبھی بڑی تنظیموں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس برس عید میلاد النبیﷺ کو اپنے مساجد و گھروں ہی میں سماجی فاصلہ و سادگی کے ساتھ منایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details