بیدر:ریاست کرناٹک کے بیدر میں بجلی کے بل میں مسلسل اضافے کو لے کر بجلی محکمہ کے ایگزیکٹو انجینیئر نے میڈیا سے بات چیت کی۔ محکمہ بجلی کے ایگزیکٹیو انجینیئر سبھاش پاٹل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے مسائل کو لے کر محکمہ ہمیشہ تیار ہے۔ ایگزیکیوٹیو انجینیئر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں محکمے کی جانب سے کی گئی ہے۔ اس میں کسی کی سازش نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی بنانے کے لیے جو چیز درکار ہوتی ہے، اس کی آمدو رفت اور تیار کرنے کی اشیاء پر بجلی کے قیمت کا انحصار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ عوام کو 24 گھنٹہ بجلی پہنچانے کے لیے رات دن کوشاں ہے۔ گرہ جیوتی سکیم سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرناٹک کی نئی کانگرس حکومت کی جانب سے یہ سکیم شروع کی گئی ہے، جس میں ریاست بھر کی عوام کے لیے سہولت رکھی گئی ہے، 200 یونٹ سے کم خرچ کرنے والوں کو بجلی کی کوئی قیمت ادا کرنی نہیں پڑے گی اس کی عرضیاں داخل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے اور محکمے کی جانب سے بھی ایپ کے ذریعے درخواست دینے کی سہولت رکھی گئی ہے۔