انجمن امامیہ کے انتخابات کے لیے شہر بنگلور کی تقریباً 25 ہزار شیعہ برادران کی آبادی میں مجموعی چور پر 2400 ووٹرز ہیں جن میں سے اس بار تقریباً 75 فیصد لوگوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔ انتخابات میں پریسیڈینشیل عہدے کے لیے 2 اور 13 ارکان کے لیے 26 امیدوار میدان میں تھے۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے شیعہ برادران و خواتین ووٹرز نے نئی کمیٹی سے توقعات کا اظہار کیا کہ مسلم نوجوانوں کی مسابقتی امتحانات کی شرکت کو فروغ، سینیئر سٹیزنس کے لیے پینشن جیسے اقدامات کئے جائیں گے۔