بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے بھالکی محکمہ تعلیمات کی جانب سے 2022-2023 کے لئے اردو تعلیمی میلہ کا انعقادکیا گیا۔بیدر ضلع کے مختلف اسکولوں کے لڑکے لڑکیوں نے اس میلے میں شرکت کی ۔Education Mela Held At Bhaliki In Bidar In Karnataka
بھالکی میں اردو تعلیمی میلہ کا انعقاد اس موقع پر ڈیسنٹ پبلک اسکول بھالکی میں عمل میں آیا۔بھالکی کے مختلف اردو اسکولوں میں نعت خوانی حمد اور رنگولی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔بیدر ضلع کے مختلف اسکولوں کے لڑکے لڑکیوں نے اس میلے میں شرکت کی۔
مختلف امتحانات میں آیا نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو محکمہ تعلیمات کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ محکمہ تعلیمات کے شعبہ اردو کی سربراہ سیدہ فاطمہ بانو نے کہا کہاکہ تعلیمی میلہ وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے ۔اس کے ذریعہ لڑکے اور لڑکیوں کو اپنی اپنی صلاحیت میں نکھار لانے میں کافی مدد ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Muslim Organizations appeal for Patience پی ایف آئی گرفتاریوں پر مسلمانوں سے صبر کی اپیل
انہوں نے ڈیسنٹ اسکول کے اساتذہ کرام کی خوب ستائش کی۔ڈیسنٹ پبلک اسکول کے صدر محمد رفیع نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے محکمہ تعلیمات کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔Education Mela Held At Bhaliki In Bidar In Karnataka