اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور: کھجور اور میوہ جات کی قیمتوں میں کمی

رمضان المبارک کی بابرکت ساعتیں شروع ہوچکی ہیں اور برادران اسلام ماہ مقدس میں صیام کی تیاریاں مکمل کر رہے ہیں۔ اس ضمن میں بات کی جائے تو کھجور اور دیگر میوہ جات ایام صیام میں بڑے ہی اہم ہیں۔

dry fruits and dates price less in bangalore
کھجور اور میوہ جات کی قیمتوں میں کمی

By

Published : Apr 16, 2021, 8:57 AM IST

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے شہر گلستان بنگلور کے قدیم بازار رسیل مارکیٹ میں دورہ کیا کہ گزشتہ سال کے بنسبت اس سال کھجور اور میوہ جات کیسے ہیں؟

دیکھیں ویڈیو

اس تعلق سے رسیل مارکیٹ کے میوہ جات کے تاجر ادریس چودھری نے بتایا کہ اس سال متعدد عربی ممالک سے ڈھیر ساری اقسام کے کھجور اور میوہ جات آئے ہوئے ہیں۔

کھجور اور میوہ جات

اس رمضان المبارک میں ڈرائی فروٹس کی قیمتیں تقریباً 40 فیصد کم ہوئی ہیں۔ حج و عمرہ میں عازمین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے سعودی عرب میں کھجور ایک بڑی تعداد میں رہ گئے ہیں، جس کی وجہ سے کھجور اور دیگر میوہ جات کی قیمتوں میں بھاری گراوٹ آئی ہے۔

کھجور

مزید پڑھیں:

اشاروں سے بات کرنے والا بے زبان امیدوار
کھجور

اس موقع پر خریدار خوش نظر آرہے ہیں کہ نہ صرف کھجور اور میوہ جات کی قیمتیں کم ہے بلکہ اس بار کھجوروں کی بھی بہت سی اقسام موجود ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details