اردو

urdu

ETV Bharat / state

موسم گرما میں مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں: ڈاکٹر رفیق سوداگر - دھوپ کی شدت

دھوپ کی شدت کی وجہ سے لوگ کا زیادہ پسینہ خارج ہوتاہے، جس کے سبب سر میں چکر، سر میں درد، حلق میں جلن کے علاوہ پیٹ میں درد کی اکثر شکایتیں ہوتی ہیں۔

By

Published : May 12, 2019, 4:04 PM IST

ڈاکٹر رفیق سوداگر نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کرناٹک کے تمام گردو نواح میں ان دنوں دھوپ کافی شدید ہے۔

علاقے میں 42 سے43 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

موسم گرما میں مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں: ڈاکٹر رفیق سوداگر

دھوپ کی شدت کی وجہ سے لوگ کا زیادہ پسینہ خارج ہوتاہے، جس کے سبب سر میں چکر، سر میں درد، حلق میں جلن کے علاوہ پیٹ میں درد کی اکثر شکایتیں ہوتی ہیں۔
اس لیے عوام کو چاہیے کہ روزانہ کثرت سے پانی کا استعمال کریں۔

ڈاکٹر نے مزید بتایاکہ دن میں ٹھنڈے مشروبات کا زیاہ سے زیادہ استعمال زیادہ کریں، جس میں ناریل پانی اور لیموں پانی کے علاوہ الیکٹرول اور گلوکون ڈی کو پانی میں ملا کر وقفے وقفے سے استعمال کریں۔

ڈاکٹر رفیع سوداگر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بلاوجہ صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک باہر نہ نکلیں، اگر ضروری کام کی وجہ سے جانا ہی ہوتو احتیاطی طور پر چھتری اور سوتی کپڑوں کا استعمال کریں۔

واضح رہے کہ کرناٹک حکومت کی جانب سے ہربرس ماہ اپریل اور مئی دو مہینوں کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات تبدیل کئے جاتے ہیں، اور انھیں صبح آٹھ بجے سے دوپہر ایک بجے تک کر دیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details