اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگلور کی ڈاکٹر حلیمہ یزدانی ایک قابل فخر خاتون کووڈ واریئر - free services for epidemics

بنگلور کی کووڈ واریئر ڈاکٹر حلیمہ یزدانی جو کہ ٹیلی میڈیسن میں مہارت رکھتی ہیں، پروجیکٹ اسٹیپ -1 کا حصہ رہیں جہاں انہوں نے ہزاروں مشتبہ کووڈ - 19 کے مریضوں کی مکمل رہنمائی کی۔ اس درمیان ان کو کیا تجربات حاصل ہوئے آئیے جانتے ہیں۔

Dr haleema Yazdani
بنگلور کی ڈاکٹر حلیمہ یزدانی ایک قابل فخر خاتون کوویڈ واریئر، وبا سے متاثرین کے لیے مفت خدمات

By

Published : Dec 27, 2020, 10:21 AM IST

کورونا وائرس کی وباء نے دنیا کو گویا مفلوج بنا دیا تھا حالانکہ لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے لیکن کووڈ کی تازہ لہر بھی شروع ہو چکی ہے اور عوام الناس کو حکومت کی جانب سے رہنمایانہ ہدایات پر پابند رہنے کی اپیلیں بھی دوبارہ جاری کردی گئی ہیں۔

بنگلور کی ڈاکٹر حلیمہ یزدانی ایک قابل فخر خاتون کوویڈ واریئر، وبا سے متاثرین کے لیے مفت خدمات

کورونا وائرس سے جو حالات بنے ہوئے تھے کہ اسپتالوں میں مریضوں کو نہ بیڈز مل پارہے ہیں اور نہ ہی کوئی مناسب علاج ہی ہے۔

بنگلور کی ڈاکٹر حلیمہ یزدانی ایک قابل فخر خاتون کوویڈ واریئر، وبا سے متاثرین کے لیے مفت خدمات

ان حالات میں شہر بنگلور میں متعدد سماجی تنظیمیں جیسے کرسی مشن، ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں، جماعت اسلامی ہند اور پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے کووڈ کے مریضوں، وباء سے متاثر بے روزگار افراد کی امداد اور اس وبا کے شکار میتوں کی تدفین کرنے کی انتھک خدمات انجام دیں۔

ان حالات میں بنگلور کی کووڈ واریئر ڈاکٹر حلیمہ یزدانی جو کہ ٹیلی میڈیسن میں مہارت رکھتی ہیں، پروجیکٹ اسٹیپ - 1 کا حصہ رہیں جہاں انہوں نے ہزاروں ممکنہ اور مشتبہ کووڈ - 19 کے مریضوں کی مکمل رہنمائی کرتے ہوئے خدمات انجام دی۔

ان کی ایسی ہی خدمات سے ایک بڑی حد تک انگنت مریضوں کو راحت ملی۔ ڈاکٹر حلیمہ یزدانی نے کووڈ - 19 سے متعلق کئی عالمی تعلیمی میڈیکل اداروں سے آن لائن کورسز بھی کامیاب طور پر مکمل کئے ہیں تاکہ دیگر علوم کے ساتھ ساتھ تازہ ترین علم طب کو بھی حاصل کریں اور بہتر خدمت انجام دے سکیں۔

ڈاکٹر حلیمہ یزدانی کہتی ہیں کہ گزشتہ تقریباً 9 مہینوں سے ان کی خدمات بلکہ مفت رہیں۔ ڈاکٹر حلیمہ یزدانی کی ان خدمات کو خوب سراہا گیا۔ انہیں کئی ایوارڈز اور سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details