اردو

urdu

ETV Bharat / state

جسٹس ہیگڑے کے ہاتھوں ڈاکٹرز اعزاز سے سرفراز

بنگلور میں سکائی ڈیاگنوسٹک کی جانب سے منعقد تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر سابق لوک آیوکت جسٹس سنتوش ہیگڑے نے شرکت کی۔

جسٹس ہیگڑے

By

Published : Mar 25, 2019, 10:09 AM IST


ریٹائرڈ جج و سابق لوک آیوکت جسٹس سنتوش ہیگڑے نے تقریباً 60 ڈاکٹرز کو اپنے ہاتھوں سے اعزاز سرفراز کیا ۔

اس موقع جسٹس ہیگڑےنے کہا کہ یہ ایک بہترین پہل ہے جہاں ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

جسٹس ہیگڑے

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں شعبہ طب کو ایک کارپوریٹ کی شکل دی جارہی ہے اور میڈیکل نظام کو تجارت کاری بنایا جارہا ہے۔

جسٹس سنتوش نے کہا کہ یہ صرف نظام طب ہی نہیں ہے بلکہ تمامتر شعبوں میں ایک ہی مرض لاحق ہے جس کی بہتری کے لیے ہم سبھی کو جدوجہد کرنی ہوگی۔

اس موقع پر سکائی ڈیگنوسٹک لیب کے بانی و مہتمم ڈاکٹر مزمل نے کہا کہ یہ ادارے کی بنیادی خدمت خلق کے جذبہ کے ساتھ رکھی گئی ہے اور عوام میں مقبولیت نے اس کو بہت ترقی دی ہے۔

جسٹس ہیگڑے

انہوں نے کہا کہ ہوسکوٹے علاقہ میں جہاں یہ ادارہ واقع ہے وہاں برادران وطن کی تعداد کثیر ہے اور غریب و محروم طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ زیادہ ہیں۔ اسی مناسبت سے ہمارے یہاں مختلف امراض کا علاج بھی ہوتا ہے اور بیشتر مرتبہ بڑے امراض کا علاج مفت میں کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details