اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ڈاکٹر رزاق اثر استاد شاعر تھے' - انجمن ترقی اردو شاخ یادگیر کے صدر ڈاکٹر رفیق

ڈاکٹر رزاق اثر کے انتقال پر انجمن ترقی اردو شاخ یادگیر کے صدر ڈاکٹر رفیق سوداگر نے تعزیت پیش کی۔

'ڈاکٹر رزاق اثر استاد شاعر تھے'
'ڈاکٹر رزاق اثر استاد شاعر تھے'

By

Published : Jul 21, 2020, 10:33 AM IST

ریاست کرناٹک کے مشہور و معروف استاد شاعر ڈاکٹر رزاق اثر شاہ آبادی( شاہ آباد) کے انتقال پر انجمن ترقی اردو شاخ یادگیر کے صدر ڈاکٹر رفیق سوداگر نے اپنے تعزیتی بیان میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ڈاکٹر رزاق اثر ایک استاد شاعر تھے۔'

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر رزاق اثر سے ان کی پہلی ملاقات 1985 میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد ریاست کے کئی اضلاع کے مشاعروں میں ان سے ملاقات ہوتی رہتی تھی۔'

'ڈاکٹر رزاق استاد شاعر تھے'

انہوں نے کہا کہ 'رزاق اثر جتنے اچھے شاعر تھے اتنے ہی بہترین انسان تھے۔ انہوں نے اردو زبان کی ترقی اور بقا کے لئے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا۔'

مزید بڑھیں: کورونا سے ہلاک شدگان کی تدفین کے لیے کمیٹی تشکیل

ڈاکٹر رفیق نے کہا کہ 'رزاق اثر جہاں غزلیں لکھا کرتے تھے وہیں نظمیں قطعات کے علاوہ طنزومزاح کے مضامین لکھنے میں بھی وہ ماہر تھے۔'

واضح رہے کہ 'طنز و مزاح پر ان کی ایک کتاب 'ناک ہے تو ساک ہے' حال ہی میں کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے شائع ہوئی تھی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details