ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کی فلاحی تنظیم شری ویشنو سماج کی جانب سے شہر کے صحافیوں کے لیے راشن کی تقسیم عمل میں آئی۔
یادگیر:تنظیم ویشنو سماج کی جانب سے صحافیوں می راشن تقسیم شہر کے پریس کلب میں منعقد اس تقریب میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدا مورتی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدامورتی نے شری ویشنو سماج کی جانب سے کیے جارہے کاموں کی ستائش کی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایک دوسرے کی مدد کرنے سے بہتر کوئی کام نہیں ہے۔
یادگیر:تنظیم ویشنو سماج کی جانب سے صحافیوں می راشن تقسیم انہوں نے کہا کہ ہر آدمی کو چاہیے کہ وہ 100 روپے میں سے 10 روپے عوامی فلاحی کام کی نیت سے خرچ کریں دوسروں کی تکلیف اور ضرورتوں کو محسوس کرتے ہوئے انسانیت کا فرض ادا کرنا ہی انسان ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔
ویشنو سماج کی جانب سے تقریباً 400 راشن کٹس مختلف گاؤں میں موجود معذور لوگوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر ویشنو سماج کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدامورتی اور کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن یادگیر کے صدر آندودھر کی گل پوشی کی گئی۔
یادگیر:تنظیم ویشنو سماج کی جانب سے صحافیوں می راشن تقسیم سینئر صحافی روی کلکرنی نے اس پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہر کے صحافیوں کو راشن کٹس تقسیم کئے جانے پر شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر آندودھر نے بھی شری ویشنو سماج کا شکریہ ادا کیا۔