اردو

urdu

ETV Bharat / state

یادگیر بلدیہ کی انہدامی کاروائی

محکمہ بلدیہ کے کمشنر بکپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امبیڈکر چوک کے عوام کو پہلے ہی نوٹس دی جا چکی ہے جس کے بعد 75 فیصد لوگوں نے سڑک کی کشادگی کے پیش نظر چالیس فٹ کی سڑک کے لیے لگائے گئے مارکنگ کے حساب سے اپنے اپنے گھروں کو خالی کر دیا اور مارکنگ کے حساب سے توڑ کر نئے بنا لیے۔ جنھوں نے مکانات منہدم نہیں کیے آج بلدیہ نے کاروائی کرتے ہوئے منہدم کیا۔

یادگیر بلدیہ کی انہدامی کاروائی
یادگیر بلدیہ کی انہدامی کاروائی

By

Published : Feb 19, 2021, 3:05 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بلدیہ کی جانب سےسڑکوں کی کشادگی کا کام شروع کیا گیا ہے۔ شہر کے امبیڈکر چوک سے میلا پور چوک جانے والی سڑک کے دونوں جانب بنائے گئے غیر قانونی مکانات کو آج بلدیہ کی جانب سے منہدم کیا گیا۔

یادگیر بلدیہ کی انہدامی کاروائی

بلدیہ کے کمشنر بکپا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امبیڈکر چوک کے عوام کو پہلے ہی نوٹس دی جا چکی ہے جس کے بعد 75 فیصد لوگوں نے پلان کے مطابق چالیس فٹ کی سڑک کے لیے لگائے گئے مارکنگ کے حساب سے اپنے اپنے گھروں کو خالی کر دیا اور مارکنگ کے حساب سے توڑ کر نئے بنا لیے۔ جنھوں نے مکانات منہدم نہیں کیے آج بلدیہ نے کاروائی کرتے ہوئے اسے توڑا۔

اس موقع پر کمشنر اور رکن بلدیہ ملنا داسن کیری نے تعاون کرنے پرامبیڈکر چوک کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details