بیدر: کرناٹک کے ضلع بیدر کے مختلف علاقوں میں بروقت صفائی نہ ہونے کی وجہ سے Due to Untimely Cleaning عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مومنٹ آف جسٹس بیدر کے سیکرٹری شیخ انصار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے بلدیہ حلقہ 8 میں نالیوں کی صفائی Drain Cleaning نہ ہونے کی وجہ سے پانی رک گیا ہے جس کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے۔
بیدر بلدی حلقہ آٹھ میں بروقت صفائی کا مطالبہ مچھروں کی تعداد اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ لوگوں کو شام ہوتے ہی خوف طاری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں مختلف جگہوں پر صفائی نہ ہونے کی وجہ سے اور محکمہ بلدیہ کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے کئی لوگوں کی صحت پر اس کا کافی اثر پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Protest Outside Municipal Commissioner Office Ahmedabad: احمدآباد میں گندگی کا انبار، میونسپل کمشنر کی آفس کے باہر تصاویر چسپاں
انہوں نے کہا کہ بیدر شہر کے ہر گھر میں کوئی نہ کوئی سردی، بخار جیسے امراض میں مبتلا ہے۔ ایسے میں محکمہ بلدیہ کے ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ شہر میں صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
انہوں نے بلدیہ کمشنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی صحت میں بہتری کے لئے اور متعدی امراض سے بچنے کے لیے شہر کی نالیوں کوصاف کیا جائے، کچرے ہر روز اٹھائے جائیں، نالیوں میں دوا کا چھڑکاؤ کیا جائے تاکہ مچھروں کا خاتمہ ہو سکے۔
شیخ انصار نے عوامی نمائندوں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی صحت کا خیال کرتے ہوئے بنیادی سہولتوں کو پر کرنے پر زور دیں۔