اردو

urdu

ETV Bharat / state

نئی تعلیمی پالیسی میں اردو کو شامل کرنے کا مطالبہ - تعلیمی پالیسی

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے آئیڈیل گلوبل اسکول کے صدر محمد ہادی نے نئی تعلیمی پالیسی میں اردو کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

نئی تعلیمی پالیسی میں اردو کو شامل کرنے کا مطالبہ
نئی تعلیمی پالیسی میں اردو کو شامل کرنے کا مطالبہ

By

Published : Mar 9, 2021, 10:31 PM IST

محمد ہادی نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے تعلق سے کہا کہ بی جے پی پارٹی کے انتخابی منشور میں اس بات کو شامل کیا گیا تھا کہ اگر وہ اقتدار میں آئے گی تو نئی تعلیمی پالیسی نافذ کی جائے گی۔

آئیڈیل گلوبل اسکول کے صدر محمد ہادی

انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی حکومت اقتدار میں آئی تو اس نے تعلیمی پالیسی کے لیے گزشتہ پانچ برسوں سے اس پر کام کر رہی تھی اور اسے نافذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

محمد ہادی نے مزید کہا کہ 'نئی پالیسی کے لیے لوگوں سے رائے اور مشورے طلب کیے گئے اور اس تعلیمی پالیسی میں ایک لاکھ پچیس ہزار لوگوں کی رائے کو بھی شامل کرتے ہوئے اس پالیسی کو عمل میں لایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں اردو زبان کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اردو نے ملک کی آزادی میں اہم رول ادا کیا ہے لیکن افسوس کہ اس نئی تعلیمی پالیسی میں اردو زبان کو شامل نہیں کیا گیا ہے ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ نئی تعلیمی پالیسی میں اردو زبان کو بھی شامل کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details