یہ مطالبہ کرناٹک راجیہ دلت سنگھرش سمیتی کی جانب سے کیا گیا۔ سمیتی نے گلبرگہ ضلع کمشنر آفیس کے سامنے احتجاج کیا۔
اس موقع پر پر دلت سنگھرش سمیتی تنظیم کے ضلع کنوینر بھیم شاکھنا نے الزام عائد کر تے ہوئے کہا، ' منی کنٹا نریندر راٹوڈ نے غیر قانونی طریقے سے انابھاگیہ اسکیم کے چاول کو مارکیٹ میں فروخت کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔ کئی مرتبہ ان پر غیر قانونی چاول فروخت کر نے کے الزام میں 100 سے زائد ایف آئی آر درجہ ہوئے ہیں، مگر ابھی اتک ان پر ضلع انتظامیہ کے جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔
منی کنٹا نریندر راٹوڈ نے کئی مرتبہ بیجاپور، یادگیری، گلبرگہ میں چاول کے لاری لیے جاتے ہوئے پکڑے جانے کے باوجود بھی پولیس ان کو گرفتار نہیں کر رہی ہے۔