اردو

urdu

ETV Bharat / state

دلت شنگھرش سمیتی کا احتجاج - بنگلور

ریاست کرناٹک کےدارالحکومت بنگلور میں آئی ایم اے بدعنوانی معاملے سے منسلک سیاست داںوں کے خلاف دلت شنگھرش سیمیتی کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jul 5, 2019, 5:13 PM IST

یہ مظاہرہ ٹاون ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرہ کرنے والے دلت شنگھرش سیمیتی کے کارکنان نے آئی ایم اے وابستہ ملازمین کے ساتھ جلد سے جلد انصاف دلانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے ریاستی حکومت سے یہ مطالبہ کا کیا ہےکہ مفرور ملزم منصور خان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ ویڈیو

گذشتہ دنوں منصور خان کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا ، جس میں انہوں نے مقامی رکن اسمبلی پر 400 کروڑ روپئے رشوت لینے کا الزام عائد کیا ہے۔

مظاہرین نے حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ایک ایس آئی ٹی کی کی تشکیل دی جائے تاکہ جو اس معاملے میں تحقیقات کر کے جلد سے جلد مظلومین کو انصاف دلائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت کی جانب سے ان کے مطالبے پورے نہیں کئے گئے تو وہ اس معاملے کو ملک گیر سطح پر لے جائیں گے اور دارالحکومت دہلی جاکر بھوک ہرتال کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details